بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الاول 1446ھ 04 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

صوفے پر لگے ہوئے منی کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر صوفے پر منی کے قطرے گر جائیں تو صوفے کو پاک کیسے کریں ؟

جواب

صوفے پر منی کے قطرے لگ جائیں  اور  اس میں جذب ہوجائیں  تو وہ تر ہو ں یا خشک، بہرصورت اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پر تین مرتبہ اچھی طرح پانی بہایا جائے اور ہر مرتبہ اس کو اتنی دیر تک  چھوڑ دیا جائے  کہ وہ سوکھ  جائیں، یا کم از کم اس پر اتنی دیرپانی بہایا جائے  کہ اس کے پاک ہونے کا غالب گمان ہو جائے۔ اور اگر زیادہ پانی بہانا نقصان دیتاہو تو کسی بھی سیال مادے یا کیمیل سے اگر نجاست کا ازالہ یقینی طور پر ہوجائے (جیسے ڈرائی کلینر کرتے ہیں) تو بھی صوفہ پاک ہوجائے گا،جب تک صوفہ اس طریقے سے پاک نہ کیا جائے ناپاک ہی رہے گا،  تاہم اگر صوفے پر لگی نجاست سوکھ جائے اور اس کا اثر کپڑوں یا بدن پر نہ پہنچے تو اس پر  بیٹھنے سے کپڑے یا جسم ناپاک نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والحاصل أنه على ما صححه الحلواني: العبرة للطاهر المكتسب إن كان بحيث لو انعصر قطر تنجس وإلا لا، سواء كان النجس المبتل يقطر بالعصر أو لا. وعلى ما في البرهان العبرة للنجس المبتل إن كان بحيث لو عصر قطر تنجس الطاهر سواء كان الطاهر بهذه الحالة أو لا، وإن كان بحيث لم يقطر لم يتنجس الطاهر، وهذا هو المفهوم من كلام الزيلعي في مسائل شتى آخر الكتاب".

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين،کتاب الطہارت،فصل الاستنجاء،ج:1،ص:347،ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں