بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوشل میڈیا چینل کی ایڈٹنگ کی کمائی


سوال

 میں ایک سوشل چینل کے ساتھ بطورِ ایڈیٹر کام کر رہا ہوں،  اُن کے رپورٹرز ویڈیو کلیپس اور تصاویر بھیجتے ہیں اور میں اُن کو ایڈیٹ کرکے معاشرے کی اصلاح کے لیے نیوز بناتا ہوں،  میرے  لیے بطور ایڈیٹر کام کرنا کیسا ہے؟ اس پر کمائی میرے  لیے جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

جان دار کی تصویر پر مشتمل ویڈیو  یا  جان دار کی تصویر کی ایڈیٹنگ کے بدلے میں حاصل ہونے والی رقم ناجائز ہے، جان دار کی تصاویر سے خالی آڈیو یا ویڈیو کلپس بناکر آپ معاشرے کی اِصلاح میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بلاشبہ معاشرے کی اِصلاح قابلِ تحسین اور نیک جذبہ ہے، تاہم یہ ملحوظ رہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہم صرف جائز راستے اختیار کرنے کے مکلف ہیں، ناجائز راستے اللہ کی ناراضی کا باعث ہیں، ان سے اصلاح کی سوچ درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں