بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ثوبان نام رکھنا اور اس کے شروع میں محمد لگانا


سوال

ثوبان نام رکھنا کیسا ہے؟ اور کیا ثوبان کے شروع میں محمد لگا سکتے ہیں ؟

جواب

 "ثوبان" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے  آزاد کردہ غلام  کا نام تھا اور ان کے علاوہ بھی متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اس نام سے گزرے ہیں،عربی زبان میں ث- و-ب کا مادہ لوٹنے اور واپس آنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، اس اعتبار سے ثوبان کا معنی ہے لوٹنے والا، واپس آنے والا، اللہ کی طرف رجوع کرنے والا،لہذا ثوبان نام رکھنا درست ہے، نیز ثوبان نام کے شروع میں "محمد"  بھی لگا سکتے ہیں۔

الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں ہے:

"ثوبان مولى رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلم، صحابيّ مشهور...

ثوبان الأنصاري، جد محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان...

ثوبان- جد عمر بن الحكم بن ثوبان. ذكره ابن أبي عاصم...

ثوبان العنسيّ، جدّ عبد الرحمن بن ثابت بن ثوبان..."

(‌‌‌‌حرف الثاء المثلثة، القسم الأول، الثاء بعدها الواو1/ 529-527، ط: دار الكتب العلمية)

علامہ مرتضیٰ  زبیدی رحمہ اللہ کی "تاج العروس من جواہر القاموس" میں ہے:

"(ثَابَ) الرَّجُلُ يَثُوبُ {ثَوْباً} وثَوَبَاناً: رجع بعد ذهابه، ويقال: ثاب فلان إلى الله وتاب، بالثاء والتاء، أي عاد ورجع إلى طاعته، وكذلك أثاب بمعناه، ورجل تواب أواب {ثواب منيب بمعنى واحد، وثاب الناس اجتمعوا وجاءوا...{وثوبان} وثويبة، فالمسمى {بثوبان في الصحابة رجلان: ‌ثوبان بن بجدد مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم وثوبان أبو عبد الرحمن الأنصاري، حديثه في إنشاد الضالة".

(‌‌ثوب، 2/ 103-112، ط: دار الهداية)

مشہور لغوی نشوان بن سعيد الحميری اليمنی (م: 573) اپنی کتاب "شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم "میں تحریر فرماتے ہیں:

"‌‌فَعْلان، بفتح الفاء ب [‌ثَوْبَان]: اسم مولى من موالي النبي صَلى الله عَليه وسلم.

‌‌و [فَعَلان]، بفتح العين ب ‌‌[الثَّوَبان]: مصد‌‌ر من قولك: ثاب الناسُ"

(‌‌حرف الثاء، ‌‌‌‌باب الثاء والواو وما بعدهما، ‌‌الأسماء، ‌‌الزيادة، 2/ 910، ط: دار الفكر المعاصر)

قاموس الاسماء العربیہ والمعربہ (مصنف:  دکتور حنّا نصر الحتی) میں ہے:

"ثوبان: عائد"

(القسم الأول: أسماء الذكور، باب الثاء، ص: 33، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144307102332

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں