بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۃ ھود میں وہ کون ساحرف ہے جس کامجہول پڑھنالازم ہے؟


سوال

سورہ ھود میں وہ کون سا حرف ہے؟ جس کو مجہول پڑھنا لازمی ہے۔

جواب

واضح رہے کہ سورہ ھود میں   ایک حرف(مجرٖھا ) کی راء  کو امالہ(زبر کو زیر کی طرف اور الف کو یاء کی طرف مائل کرنے )کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔

السبعۃ فی القراءات میں ہے:

"وقرأ حمزة والكسائى / ‌مجرها / بفتح الميم وكسر الراءوكذلك حفص عن عاصم / ‌مجرها / بفتح الميم وكسر الراءوليس يكسر فى القرآن غير هذا الحرف يعنى الراء فى ( ‌مجرها )...وكان أبو عمرو وحمزة والكسائى يميلون الراء من / مجرها"

(‌‌سورة هود، ص:333، ط:دار المعارف)

التفسیر المظہری میں ہے:

"وامال حفص ‌مجرها خاصة فى القران لا غير."

(سورہ ھود: آیت:41، ج:5، ص:88، ط:رشيدية)

جمال القرآن میں ہے:

قاعدہ۔4:راء کے بعد ایک جگہ قرآن مجید میں امالہ ہے، تو راء کی اس حرکت کو زیر سمجھ کر راء باریک پڑھیں، اور وہ جگہ یہ ہے:بسم اللہ مجرٖیھا ، اس راء کو ایسا پڑھیں گے جیسا لفظِ قطرے کی راء کو پڑھتے ہیں، امالہ اسی کو کہتے ہیں، جس کو فارسی والے یائے مجہول کہتے ہیں۔

(آٹھواں لمعہ راء کے قاعدوں  میں، ص:26، ط:مکتبۃ البشریٰ)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144412100346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں