کیا مزار کے تعمیر میں ثواب کی نیت سے رقم لگانا جائز ہے؟ اگر کوئی رقم ملائے تو ثواب ملے گا یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ مزار بنانا جائزنہیں ہے،اسی طرح مزار کی تعمیرمیں رقم لگانا بھی جائز نہیں ہے،چاہے ثواب کی نیت ہویانہ ہو، یہ عمل گناہ کےکام میں تعاون اور گناہوں کی ترویج کا سبب ہےاور ہر وہ کام جو خود گناہ ہو یا براہِ راست گناہ کا ذریعہ ہو ،اس کام کو کرنا،اس میں تعاون کرنا ،یا تعاون کا سبب بننا ناجائز اور حرام ہے۔
قرآن مجیدمیں ہے:
"{وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ} ."[ المائدة:2]
ترجمہ:"نیکی اورتقویٰ میں ایک دوسرے کی اعانت کرتےرہواورگناہ وزیادتی میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرواوراللہ تعالی سےڈراکروبلاشبہ اللہ تعالیٰ سخت سزادینےوالاہیں."(بیان القرآن)
تفسیرخازن میں ہے:
"وتعاونوا على البر والتقوى يعني ليعن بعضكم بعضا على ما يكسب البر والتقوى قال ابن عباس: البر متابعة السنة ولا تعاونوا على الإثم والعدوان يعني ولا يعن بعضكم بعضا على الإثم وهو الكفر والعدوان هو الظلم. وقيل: الإثم المعاصي، والعدوان البدعة."
(سورة المائدة:5، آية:3، ج:2،ص:7، ط: دار الكتب العلمية - بيروت)
تفسیرابن کثیر میں ہے:
"وقوله تعالى: وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان يأمر تعالى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى وينهاهم عن التناصر على الباطل والتعاون على المآثم والمحارم."
(سورة المائدة:(5)، الآيات1الى2، ج:3، ص:10، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144411101897
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن