بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

100اینٹوں کی قرض کی ادائیگی کی صورت


سوال

کسی سے100 اینٹیں  قرض  لیں، سال بھر بعد وہ ادا کر رہا ہے رقم کی صورت میں،  کیا وہ سال بھر پہلے والی قیمت ادا کرے گا یا موجودہ قیمت ادا  کرے گا؟

جواب

مذکورہ صورت میں پہلے شخص نے دوسرے  شخص کو اینٹوں کی صورت میں قرض دیاہے، لہذا قرض کی ادائیگی کے وقت قرض دینے والے کا حق ایک سو اینٹیں ہی واپس لینے کا ہے، یعنی اینٹوں ہی کی صورت میں مقروض اپنا قرض اداکرے۔ البتہ اگر  قیمت کے اعتبار سے وہ قرض ادا کررہا ہو تو اس صورت میں ان اینٹوں کی موجودہ قیمت (یعنی قرض کی ادائیگی کے دن جو قیمت بنتی ہوگی) کااعتبار ہوگا؛  لہذا قرض کی وصولی کے وقت مارکیٹ میں اس معیار کی اتنی اینٹوں (مثلاً ایک سو اینٹوں )کے جو ریٹ ہوں گے وہ اداکرنے ہوں  گے۔

"تنقیح الفتاوى الحامدیة"میں ہے:

"الدیون تقضیٰ بأمثالها".

 (کتاب البیوع، باب القرض، ج؛۱ ؍ ۵۰۰ ، ط:قدیمی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201698

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں