بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سنیپ چیٹ میں بٹموجی استعمال کرنا


سوال

سنیپ چیٹ میں جو ہم ’’بیٹموجی‘‘ استعمال کرتے ہیں، کیا وہ حرام ہے؟

جواب

’’بیٹموجی‘‘ کے تحت جو شکلیں ہوتی ہیں وہ سر سمیت پورے بدن کی تصویریں ہوتی ہیں،  او ر یہ  شکلیں  کارٹون کے مشابہ ہیں، اس لیے  ان کا استعمال کرنا  جائز نہیں ہے،  اگرچہ یہ  تصویر بنانے کے حکم میں  تونہیں ہے، لیکن تصویر کی اشاعت کا باعث ضرور ہے، جس سے اجتناب ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمالیجیے:

موبائل پر بھیجی جانے والی اسمائلیز یا ایموجیز کا حکم

 


فتوی نمبر : 144407101608

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں