بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسنیک ویڈیو سے پیسے کمانا


سوال

اسنیک ویڈیو کے ذریعہ پیسے کمائے جاتے ہیں، ویڈیو دیکھنے کے پیسے ملتے ہیں، ان پیسوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اسنیک ویڈیو کی ویڈیو  چوں کہ جاندار کی تصویر پر مشتمل ہوتی ہے؛ لہذا اسے دیکھنا ناجائز ہے اور اسے دیکھنے یا دکھانے سے ملنے والے پیسے بھی ناجائز ہیں۔ نیز اگر ویڈیو میں فحش یا موسیقی جیسی شرعی قباحتیں ہوں تو  اس کا گناہ مزید بڑھ جائے گا۔

شرح نووی علی مسلم میں ہے:

"قال أصحابنا وغيرهم من العلماء: تصوير صورة الحيوان حرام شديد التحريم، وهو من الكبائر؛ لأنه متوعد عليه بهذ االوعيد الشديد المذكور في الأحاديث، وسواء صنعه بما يمتهن أو بغيره؛ فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء ما كان في ثوب أو بساط أو درهم أو دينار أو فلس أإناء أو حائط  أو غيرها".

(باب تحريم تصور صورة الحيوان، ج:14، ص: 81، ط: دار إحياء التراث العربي، بيروت) 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144209200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں