بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسنیک ویڈیو پر اسلامی ویڈیو دیکھ کر پیسے کمانا


سوال

کیا  سنیک  ویڈیو  پر اسلامی ویڈیوز دیکھ کر پیسے کما سکتے  ہیں؟

جواب

عام طور پر اسنیک ویڈیو کی ویڈیو جاندار کی تصویر پر مشتمل ہوتی ہے۔ نیز اس میں دیگر غیر شرعی امور بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے  کسی بھی قسم کی ویڈیو دیکھ کر  پیسے کمانا جائز نہیں ہے۔

یہ بھی ملحوظ رہے کہ یوٹیوب یا دیگر سوشل نیٹ ورک پر بنائے جانے والے چینل بناتے وقت متعلقہ انتظامیہ سے جو معاہدے ہوتے ہیں، ان میں شرعی اعتبار سے کئی سقم ہوتے ہیں، مثلًا کوئی چینل کمرشل بنیاد پر بنایا جائے تو انتظامیہ اس پر اشتہار چلانے میں آزاد ہوتی ہے، اور کمانے کے لیے اجرت کا جو معاہدہ کیا جاتاہے، اس میں اجرت مجہول ہوتی ہے، وغیرہ وغیرہ، لہٰذا اس طرح کے چینل بنانا اور ان پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرکے کمانا (اگرچہ وہ ویڈیو جان دار کی تصویر پر مشتمل نہ ہو) جائز  نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

یوٹیوب چینل پر اصلاحی ویڈیو اَپ لوڈ کرکے پیسے کمانا

یوٹیوب سے اسلامی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالنا


فتوی نمبر : 144211201188

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں