بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسمارٹ فون کا استعمال


سوال

اخبار پڑھنے اور اسمارٹ فون کے استعمال کے بارے میں شرعی لحاظ سےمفصل فرمائیں نیز اس کی احتیاطیں کیا ہیں؟  اور تقویٰ کس طرح ہوسکتا ہے؟

جواب

اخبار خریدنے کا مقصد چونکہ حالات حاضرہ سے باخبر رہنا ہوتا ہے ،  اس لیے اخبار خریدنا  تو  جائز ہے، لیکن  تصویر والے اخبار کو پڑھنے کے بعد گھر میں باقی رکھنا  اور فحش تصاویر کو دیکھنا جائز نہیں ،گناہ ہے۔

نیز جدید ٹیکنالوجی کا جائز استعمال جائز ہے اور ناجائز استعمال ناجائز ہے، لہذا ٹچ موبائل کا جائز استعمال جائز ہے، البتہ  اس میں  کیمرے سے جان دار کی تصاویر یا ویڈیو بنانا یا محفوظ رکھنا، یا اس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا جائز نہیں ہے، ان خرابیوں سے بچتے ہوئے فی نفسہ ٹچ موبائل کا استعمال جائز ہے۔ اگر کسی فرد کے لیے استعمال کی صورت میں ناجائز استعمال کا غالب امکان ہو تو اسے  بلاضرورتِ شدیدہ استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔

فائدے کی غرض سے انٹرنیٹ کے منفی استعمال اور ان سے بچنے کے طریقوں سے متعلق جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کا ایک مضمون درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

https://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%86%DB%8C%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%86%D9%81%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D9%82%D8%B5%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7-%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%86%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81


فتوی نمبر : 144401102055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں