بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صلوۃ التسبیح پڑھ کر ماں باپ کو ایصالِ ثواب کرنے کا حکم


سوال

کوئی انسان ماں باپ کےبدلے نماز تسبیح پڑھ سکتا ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  والدین کی طرف سے صلاۃ التسبیح ادا نہیں کی جاسکتی،  البتہ  نفل نماز یا صلوۃ التسبیح پڑھ کر ثواب والدین کو بخشنا جائز ہے، بلکہ افضل عمل ہے  جس  کی آپﷺ نے  ترغیب بھی دی ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"وأما ما روي عنه صلى الله عليه وسلم أنه قال: " «إن من البر بعد البر بالوالدين أن تصلي لهما مع صلاتك وتصوم لهما مع صومك» " قيل: المراد أنه يدعو لهما."

(کتاب الصوم،الفصل الثالث،باب القضاء،ج:4،ص:463،ط:مکتبہ حنیفیہ)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144209202246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں