بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سلام کا جواب دینا واجب ہے


سوال

سلام کرنے والے کو اگر مخاطب سلام کا جواب نہ دے تو سلام کرنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟ دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں سلام کا جواب دینا واجب ہے اگر کسی نے سلام سنا اور جواب نہیں دیا تو وہ واجب  کو ترک کرنے  کی وجہ سے گناہ گار  ہوگا ۔ باقی سلام کرنے والے کوایسی صورت میں کسی اقدام کی ضرورت نہیں، اس کوسلام کرنے کااجر مل جائے گا۔

شرح النووی علي مسلم ميں هے:

"وأما ‌رد ‌السلام فهو فرض بالإجماع فإن كان السلام على واحد كان الرد فرض عين عليه وإن كان على جماعة كان فرض كفاية في حقهم إذا رد أحدهم سقط الحرج عن الباقين."

(23/14،ط:دار إحياء التراث العربي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"رد السلام واجب."

(618/1، باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ  فیھا ،ط: سعید)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144310101170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں