بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

علی جابر اور علی اکبر میں سے اچھا نام کون سا ہے؟


سوال

علی اکبر اور علی جابر میں سے اچھا نام کون سا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  علی اکبر ،حضرت علی رضی اللہ کے پوتے اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے سگے بیٹے کا نام ہے ،جو میدانِ کربلا میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ شہید ہوۓ،جب کہ  علی جابر میں ،علی حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اور جابر  پچیس   صحابہ  کا نام ہے،مذکورہ دونوں نام بہتر اور باعثِ برکت ہیں ، اس لیے دونوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

سیر اعلام النبلاء میں ہے:

"فأولاد الحسين هم: ‌علي ‌الأكبر الذي قتل مع أبيه، وعلي زين العابدين، وذريته عدد كثير، وجعفر وعبد الله، ولم يعقبا."

(‌‌ومن صغار الصحابة، ‌‌ الحسين الشهيد أبو عبد الله بن علي بن أبي طالب بن عبد المطلب ،321/3،ط:مؤسسة الرسالة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں