بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صیان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

صیان نام کا معنی کیاہے؟ یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"صیان" کے معنی "وہ چیز جس کے ذریعے حفاظت کی جائے، کپڑوں، کتابوں کے محفوظ رکھنے کا برتن"مذکورہ نام نہ رکھنا بہتر ہے۔ 

المنجد میں ہے:

"الصَوَان والصِوَان والصُوَان والصِیان والصُیان والصَیَان۔ کپڑوں، کتابوں کے محفوظ رکھنے کا برتن".

(ص:583، ط:دار الاشاعت)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الصوان) ‌مَا ‌يصان ‌بِهِ أَو فِيهِ الْكتب والملابس وَنَحْوهَا (ج) أصونة".

(باب الصاد، 1/ 530، ط:دار الدعوة)

محیط برہانی میں ہے:

"وفي «الفتاوى» : التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في كتابه ولا ذكره رسول الله عليه السلام، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا تفعل".

(كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الرابع والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم، 5/ 382، ط:دار الکتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144503101467

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں