بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سیاہ (کالے) رنگ کے کپڑے پہننے کا حکم


سوال

 کالے کپڑےپہننے کا حکم کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ فی نفسہ کالے رنگ کے کپڑے پہننے میں اگرچہ کوئی حرج نہیں ہےلیکن آج کے دور میں مکمل کالا لباس  بعض اہل باطل کا شعار بن چکا ہے؛ اس لیے بہتر ہے کہ پورے کالے لباس سے جہاں تک ہوسکے اجتناب کرے،(خصوصاً جن دنوں میں وہ کالے لباس کا اہتمام کرتے ہیں ان دنوں میں تو بالکلیہ اجتناب کرے)؛  تاکہ ان کی مشابہت سے بچ جائے، کیوں کہ فساق و فجار کی مشابہت اختیار کرنا شرعا ممنوع ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 258، سعید)

"وكره لبس المعصفر والمزعفر الاحمر والاصفر للرجال ، ولا باس بسائر الالوان ۔۔۔الخ".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144302200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں