بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صرف ساڑھے باون تولہ چاندی کی زکات


سوال

 ساڑھے باون تولہ چاندی کی زکات کتنی ہو گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زکات نکالنے کے دن مارکیٹ میں ساڑھے باون تولہ چاندی(612 گرام چاندی) کی جو قیمت ہوگی اس کی ڈھائی فیصد زکات ہوگی، مثلاً ایک لاکھ ہے تو ڈھائی ہزار زکات ہوگی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"أما الأثمان المطلقة وهي الذهب والفضة أما قدر النصاب فيهما فالأمر لا يخلو إما أن يكون له فضة مفردة أو ذهب مفرد أو اجتمع له الصنفان جميعا، فإن كان له فضة مفردة فلا زكاة فيها حتى تبلغ مائتي درهم وزنا وزن سبعة فإذا بلغت ففيها خمسة دراهم."

(كتاب الزكاة، فصل الأثمان المطلقة وهي الذهب والفضة، ج: 2، ص: 100، ط: دار احياء التراث العربي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409101100

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں