بچوں کو سلاتے ہوۓ لا الہ کہنا اور الا اللہ نہ کہنے کاحکم ،اس طور پر کہ مطلب ذہن میں نہ ہو، کیا اس آدھے جملے میں اللہ کی نفی ہے ؟
(لا اِلٰہ) کا معنی ہے "کوئی بھی معبود نہیں"جب تک کہ اس کے ساتھ(اِلّا اللہ )نہ ملایا جائے، تب تک تو اس میں اللہ تعالیٰ کی بھی نفی پائی جاتی ہے،لہذا صورت مسئولہ میں صرف (لا اِلٰہ)کا ورد کرنا اور (اِلّا اللہ )کو چھوڑدینا درست نہیں۔پورا کلمہ دہرانے کا اہتمام کیا جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511102008
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن