بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صرف جمعہ کے روزہ رکھنا


سوال

میں صرف جمعہ کے دن روزہ رکھتا ہوں تاکہ اس دن میں زیادہ سے زیادہ عبادت کروں کیا میرا یہ عمل درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ حدیث شریف میں خاص جمعہ کے دن  روزے کا معمول بنا لینے سے منع کیا گیا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں  جمعہ کے دن کو خاص کرکے موجبِ فضیلت سمجھ کر روزہ رکھنا یا اس کا التزام کرنا مکروہ ہے۔ البتہ  جمعہ کے ساتھ آگے پیچھے کوئی اور دن بھی ملا لیاجائے، تو درست ہے، اور مکروہ نہیں ہے، اسی طرح اگر کبھی اتفاقًا رکھ لیا اور اسے خاص فضیلت کا سبب نہ جانا تو بھی اجازت ہوگی۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: «لا يصومن أحدكم يوم الجمعة، إلا يوما قبله أو بعده»."

(صحیح البخاری، کتاب الصوم،باب صوم يوم  الجمعة، رقم الحدیث:1985)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403102067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں