اگر ایک تولہ سونے کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو رقم کے حساب سے تو کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟
اگر کسی کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہے، اس کے علاوہ چاندی ، نقدی یا مالِ تجارت نہیں تو اس پر زکاۃ واجب نہیں، لیکن اگر ایک تولہ سونا کے ساتھ چاندی، نقدی یا مالِ تجارت ہو اور اس پر اتنا قرض نہ ہو جسے منہا کرنے کے بعد مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم رہ جاتی ہو تو وہ صاحب ِِنصاب ہے، اس پر سالانہ زکاۃ واجب ہے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200782
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن