بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنان اور رومان نام رکھنے کا حکم


سوال

میرے دو بیٹے ہیں، میں ایک کا نام سنان اور دوسرے کا رومان رکھنا چاہ رہی ہوں، یہ دونوں نام میں نے اسی سائٹ پہ دیکھےہیں۔

ان ناموں کا مطلب بتا دیں اورکیا یہ دونوں نام صحابہ کرام کے ہیں؟

جواب

’’سِنَانْ‘‘کئی صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کانام ہےاور ان میں بعض بدری صحابہ بھی شامل ہیں،اور اس کےمعنیٰ قوت، مضبوطی اور نیزے کے آتے ہیں۔ جب کہ ’’رُوْمَانْ‘‘  حضورِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت سفینہ رضی اللہ کانام ہے،اور رومان کااصل معنیٰ کسی چیز کو طلب کرنے کےآتے ہیں،یہ اللہ تعالیٰ کی رضاطلب کرنے سے کنایہ ہے۔ 

لہذایہ دونوں نام رکھنادرست ہیں۔

الإصابة في تمييز الصحابة  میں ہے:

"‌سنان بن أبي ‌سنان بن محصن الأسديّ ابن أخي عكاشة. ذكره ابن إسحاق فيمن شهد بدرا. وفي الفتوح: لسيف بن عمر عن سعيد بن عبيد بن حريث بن المعلى أن ‌سنان بن أبي سنان كان أول من كتب إلى النّبيّ صلى الله عليه وسلم بخبر طليحة بن خويلد الأسديّ، وكان سنان على بني مالك، وزعم الواقديّ أنه أول من بايع النبيّ صلى الله عليه وسلم تحت الشّجرة."

(ص:١٥٦،ج:٣،حرف السین،ط:دار الکتب العلمية)

أسد الغابة في معرفة الصحابةمیں ہے:

"‌رومان الرومي وهو سفينة مولى أم سلمة، وولاؤه للنبي صلى الله عليه وسلم وهو من سبي بلخ، وقد اختلف في اسمه، فقيل: ‌رومان، وقيل غير ذلك، ويورد في ترجمة سفينة،قال أبو نعيم: ذكره بعض المتأخرين، وذكر أنه من سبي بلخ، ونسبه إلى الروم، والروم وبلخ لم يفتحا في زمن النبي، فكيف يسبى منهما؟ أخرجه الثلاثة."

(ص:٢٩٦،ج:٢،باب الراء والواؤ،ط:دار الكتب العلمية)

تاج العروس  میں ہے:

"قال: والعرب تقول الحمض يسن الإبل على الخلة أي يقويها كما يقوي السن حد السكين، فالحمض سنان لها على رعي الخلة. والسنان الاسم من يسن أي يقوي، قال: وهو وجه العربية."

(ص:٢٢٤،ج:٣٥،فصل السین مع النون،ط:دار إحياء التراث)

لسان العرب  میں ہے:

"روم: رام الشيء يرومه روما ومراما: طلبه."

(ص:٢٥٨،ج:١٢،فصل الراء المهملة،ط:دار صادر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505101374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں