بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سلسلہ شاذلیہ میں بیعت ہونا


سوال

سلسلہ شاذلیہ کے بارے میں معلوم یہ کرنا ہے کہ اس سلسلہ کا وجود ہے یا نہیں ؟مشہور ہے کہ اس سلسلے میں روحانی اعمال بھی سکھائے جاتے ہیں ۔کیا اس سلسلہ سے جڑنا چاہیے یا نہیں ؟اسی طرح روحانی اعمال کی شرعی حیثیت کیا ہے اسے کیا جاسکتا ہے نہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں ’’سلسلہ شاذلیہ‘‘  قدیم سلسہ ہے ، یہ ساتویں صدی عیسوی کے بزرگ ابوالحسن علی شاذلی بن عبد ﷲ شریف حسینی المغربی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے،  نسباً ساداتِ بنی حسن میں سے ہیں۔  لیکن ہمارے ہاں اس کا سلسلہ محفوظ نہیں رہا، ہمارے بلاد میں بہتر یہ ہے کہ جو سلاسلِ اربعہ(نقشبندیہ، قادریہ، چشتیہ، سہروردیہ)مستند ومعتمد ہیں، ان سلاسل کے کسی مستند صاحبِ نسبت سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں، اور اگر کسی کے ہاں سلسلۂ شاذلیہ محفوظ ہو (جیساکہ عرب ممالک اور ترکی کے حوالے سے تحقیق سے معلوم ہواکہ وہاں یہ سلسلہ باقی ہے) تو وہاں بیعت کی جاسکتی ہے، اسی طرح اعمال میں  لگنے سے انسان کی  روح کو تقویت ملتی  ہے اور انسان کا باطن صاف ہو تا ہے ۔

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں