بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ تلاوت کے بعد بسم اللہ پڑھنا


سوال

سجدہ تلاوت کرنے کے بعد جو آیت شروع کریں گے تو بسم اللّٰہ پڑھیں گے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں سجدۂ تلاوت کے بعد  آیت شروع کر  نے سے پہلے  بسم اللہ نہیں پڑھی جائے گی،البتہ اگر سجدۂ تلاوت کے بعد سورت کی ابتداہو تو اس صورت میں بسم اللہ  پڑھنا مستحب ہے ۔

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"تستحب قراءة البسملة في أول كل سورة....الخ".

(191/16، ط: دار السلاسل)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409101054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں