بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ سہو نہ کرنے پر نماز کا حکم


سوال

اگر نماز میں واجب رہ  جائے،اور سجدہ سہو بھی نہ کرے توکیا نماز ہوجائے گی؟

جواب

سجدہ سہو  واجب ہو اور ادا نہ کیا تو  نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوگئی ،  اور اس نماز کے وقت  کے اندر  اس کا اعادہ واجب  ہے، وقت گزرنے کے بعد اس کااعادہ  واجب نہیں ہے۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح میں ہے:

"و إعادتها بتركه عمداً" أي ما دام الوقت باقياً و كذا في السهو إن لم يسجد له، و إن لم يعدها حتى خرج الوقت تسقط مع النقصان و كراهة التحريم، و يكون فاسقاً آثماً."  (ص: 247)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200613

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں