بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صحت یابی کے لیے وظیفہ


سوال

میرابیٹا 10دن کا ہے، اسے سانس کا مسئلہ ہے، چلڈرن ہسپتال میں داخل ہے، دعا کریں میرا بیٹا جلدی صحت یاب ہو جائے اور مجھےاُس کی صحت یابی کے لیے وظیفہ بتادیں!

جواب

اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کے صاحب زادے اور تمام مسلمان مریضوں کو شفاءِ کامل عاجل مستمر نصیب فرمائے!

بچے کی صحت کے لیے کثرت سے "یا سلام"  کا ورد رکھیں۔ نیز  سورہ فاتحہ اور  آیاتِ شفا پڑھ کر بچے  پر، اور اس کو دی جانے والی غذا و  دواؤں  پر  دم بھی  کرکے  استعمال کروائیں، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1۔ وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ

2۔ قَدْ جَآءَ تْکُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفٍآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ

یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ

4۔ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَاهُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ

وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ

قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًی وَّشِفَآءٌ

نیز اپنے صاحبزادے پر  درج ذیل دعا پڑھ کر بھی دم کریں :

"اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَايُغَادِرُ سَقَماً."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں