بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صحاح ستہ یا کتب ستہ اور سنن اربعہ سے مراد کون سی کتابیں ہیں؟


سوال

صحاح ستہ  اصول مربع میں  کیا فرق ہے؟ 

جواب

صحاح ستہ یا کتب ستہ سے مراد حدیث کی درج ذیل چھے کتابیں ہیں : 

۱- صحیح بخاری ۲- صحیح مسلم ۳- نسائی ۴- سنن ابوداود ۵-سنن ترمذی  اور سنن ابن ماجہ ۔

اصولِ مربع کی مرادواضح نہیں، البتہ  سنن اربعہ   سے مراد بخاری اور مسلم کے علاوہ باقی چار کتابیں ہیں ، جن کے نام اوپر ذکر کیے گئے ہیں۔

اور اگر اصولِ اربعہ سے شیعہ کے اصولِ اربعہ کے بارے میں پوچھنا مقصد ہے تو ان کی  چار کتابوں کو اصول اربعہ کہا جاتا ہے:  الکافی کلینی،  مَن لایَحضُرُہ الفقیہ شیخ صدوق، تہذیب الاحکام شیخ طوسی، الاِستِبصار شیخ طوسی ۔ 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205200523

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں