بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ پینے سے وضو کا حکم


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ کیا سگرٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ اس سے چوں کہ منہ میں بدبو ہوجاتی ہے، اور فرشتوں کو بدبو ناپسند ہے، اس لیے اس وضو سے تلاوت اور نماز وغیرہ پڑھنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ وضو دوبارہ کرلیا جائے یا کم از کم اچھی طرح کلی کرکے منہ صاف کرلیا جائے۔

فتاوی عالمگیری میں ہےـ:

"(‌ومنها ‌الإغماء والجنون والغشي والسكر)........والسكر في هذا الباب أن لا يعرف الرجل من المرأة عند بعض المشايخ وهو اختيار الصدر الشهيد والصحيح ما نقل عن شمس الأئمة الحلواني أنه إذا دخل في بعض مشيته تحرك كذا في الذخيرة."

(کتاب الطهارۃ ، الباب الاول فی الوضوء جلد 1 ص : 12 ط : دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہےـ:

"(قوله وأكل نحو ثوم) أي كبصل ونحوه مما له رائحة كريهة للحديث الصحيح في النهي عن قربان آكل الثوم والبصل المسجد. قال الإمام العيني في شرحه على صحيح البخاري قلت: علة النهي أذى الملائكة وأذى المسلمين ولا يختص بمسجده - عليه الصلاة والسلام -، بل الكل سواء لرواية مساجدنا بالجمع، خلافا لمن شذ ويلحق بما نص عليه في الحديث كل ما له رائحة كريهة مأكولا أو غيره، وإنما خص الثوم هنا بالذكر وفي غيره أيضا بالبصل والكراث لكثرة أكلهم لها."

(کتاب الصلوۃ ، باب مایفسد الصلوۃ و ما یکرہ فیها جلد 1 ص : 661 ط : دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144308101370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں