بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صفات میں غلط بیانی کرکے نکاح کیا


سوال

اگر کسی بچی کو کلمہ نہ آتا ہو عمر 28سال سے زیادہ ہو اور ماں نے رشتے کے وقت یہ بتایا تھا کہ میری بیٹی ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید پڑھی ہوئی ان حالات میں نکاح ہو جاتا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر نکاح اپنی شرائط کے ساتھ ہوا ہو (دو گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول ہوا ہو) تو نکاح منعقد ہوگیا، تاہم اس طرح غلط بیانی کرنا اور دھوکا دینا ناجائز ہے۔نیز 28 سال کی عمر میں کلمہ پڑھنا نہ آنا بہت فکر کی بات ہے ، اس کلمہ کے ذریعہ عقیدہ کی درستی کے ساتھ  زبان سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کیا جاتا ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201394

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں