بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی اجازت کے بغیر بچے کو دودھ پلانے کا حکم


سوال

شوہرکی اجازت کےبغیربچہ کودودھ پلاناکیساہے؟

جواب

ماں اپنے بچے کو شوہر کی اجازت کے بغیر دودھ پلاسکتی ہے، البتہ کسی اور کے بچے کو شوہر کی اجازت کے بغیر دودھ پلانا مکروہ ہے، لیکن اگر بھوک کی وجہ سے بچہ تڑپ رہا ہو اور بچے کی ہلاکت کا اندیشہ ہو  تو ایسی صورت میں شوہر کی اجازت کے بغیر بھی دودھ پلانا مکروہ نہیں۔

حاشية ابن عابدين میں ہے :

"يكره للمرأة أن ترضع ‌صبيا ‌بلا ‌إذن ‌زوجها إلا إذا خافت هلاكه۔"

(کتاب النکاح، باب الرضاع: 3 / 213، ط: سعید)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں