بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شرکاءِ مسابقہ کے پیسے اول، دوم، سوم والوں کوانعام میں دینا


سوال

 کیا بچوں سے مسابقہ کے نام پر پیسے لےکر ،مسابقہ کراکے، اول، دوم ،سوم آنے والو ں کو ان پیسوں سےانعام دے سکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مسابقہ میں شرکت کرنے والے بچوں سے پیسے لے کر، وہ پوری رقم یا اس کا کچھ حصہ اول،دوم، سوم آنے والوں کو بطورِ انعام دینا شرعاً جوے کے زمرہ میں آتاہے؛لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"السباق يجوز في أربعة أشياء: في الخف يعني البعير، وفي الحافر يعني الفرس والبغل، وفي النصل يعني الرمي، وفي المشي بالأقدام يعني العدو، وإنما يجوز ذلك إن كان البدل معلوما في جانب واحد بأن قال: إن سبقتني فلك كذا، وإن سبقتك لا شيء لي عليك أو على القلب، أما إذا كان البدل من الجانبين فهو قمار حرام."

(كتاب الكراهية، الباب السادس في المسابقة، ٣٢٤/٥، ط:رشيدية)

المحیط البرھانی میں ہے:

"القمار مشتق من القمر الذي يزداد وينقص، سمي القمار قمارا؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويستفيد مال صاحبه، فيزداد مال كل واحد منهما مرة وينتقص أخرى، فإذا كان المال مشروطا من الجانبين كان قمارا، والقمار حرام، ولأن فيه تعليق تمليك المال بالخطر، وإنه لا يجوز."

(كتاب الاستحسان والكراهية، ‌‌الفصل السابع في المسابقة، ٣٢٣/٥، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506101342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں