کیا سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت سو سکتی ہیں؟
سورج اورچاند گرہن اللہ رب العزت کی قدرت کی نشانیوں میں سےایک نشانی ہے، جس سے اللہ پاک اپنے بندوں کوتنبیہ فرماتےہیں، باقی عوام میں جو یہ باتیں مشہور ہیں کہ''چاند گرہن کے وقت حاملہ عورتیں سو نہیں سکتیں''، ''بیٹھ کر آرام نہیں کر سکتیں''، ''چھری چاقو وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں''، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اگر ان باتوں کا تعلق شریعت سے سمجھاجائے کہ شریعت نے ایسی کوئی راہ نمائی کی ہے تو درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201766
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن