بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو گالی دینا گناہ ہے؟


سوال

اگر بیوی شوہر کو گالی دے تو کیا حکم ہے؟

جواب

 کسی بھی مسلمان کو گالی دینا گناہِ کبیرہ ہے، اور شوہر کا بیوی پر بہت بڑا حق ہے، حدیثِ پاک میں ہے کہ اگر میں کسی کو  دوسرے کو سجدے کا حکم دیتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ وہ شوہر کو سجدہ کرے۔ لہذا شوہر کے لیے  ایسے الفاط کے استعمال سے بیوی سخت گناہ گار ہے، اسے سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے حضور بھی توبہ کرنی چاہیے، اور اپنے شوہر سے بھی معافی مانگنی چاہیے،باقی شوہر کو بھی ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے  جس کی وجہ سے عورت کے جذبات اس حد تک مجروح ہوجائیں کہ وہ گالم گلوچ  پر اتر آئے ۔

حدیث شریف میں ہے:

"حدثنا محمود بن غيلان قال: حدثنا النضر بن شميل قال: أخبرنا محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لو كنت آمرا أحدا أن يسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها» ."

(سنن الترمذی، باب ما جاء في حق الزوج على المرأة، ج: 3، صفحہ: 457، رقم الحدیث: 1159، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي - مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100611

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں