بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کو زکوۃ دینے کا حکم/ شوہر کا بیوی کی طرف سے زکوۃ ادا کرنے کا حکم


سوال

1: اگر  میرے پاس روپے نہیں ہیں،  اور مجھ پر زکوۃ فرض نہیں ہے، میں بے روزگار ہوں،  اور ذاتی زمین بھی نہیں ہے،  اور میں دو بیٹوں کا والدہوں، لیکن میری بیوی پر تین تولہ سونا اور کچھ نقدی 3000 روپے ہونے کی وجہ سے زکوۃ فرض ہے،  تو کیا وہ  مجھے زکوۃ  دے سکتی ہے؟

2: اور جب اس کے پاس وقت پر زکوۃ ادا کرنے کے لیے روپے نہ ہوں؟ کیا میں اس کی زکوٰۃ  دوں گا ،کیا میری بیوی کی وجہ سے مجھے زکوۃ دینا جائز نہیں یا ہے؟

جواب

1: بیوی اپنے شوہر کو زکات نہیں دے سکتی۔

2: بیوی کی ملکیتی  مال کی وجہ سے بیوی ہی پر زکوۃ لازم ہے، شوہر کے ذمہ نہیں ہے، البتہ بطورِ  وکیل شوہر اپنی بیوی کی طرف سے زکات ادا کرسکتا ہے، خواہ بیوی پیسے دے اور شوہر اس کی طرف سے مصرف میں خرچ کرے یا شوہر اپنی آمدن میں سے  پیسے دے، اس صورت میں زکات نکالنے سے پہلے بیوی کے علم میں لانا ضروری ہوگا  کہ اس کی طرف سے  زکات نکال رہاہوں، کیوں کہ زکات کی ادائیگی کے لیے نیت کا ہونا ضروری ہے، باقی بیوی کی  ملکیتی اشیاء پر شوہر کی ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے شوہر  پر زکات  لازم نہیں ہے۔ 

فتح القدير للكمال ابن الهمام میں ہے:

"قال (ولا يدفع المزكي زكاته إلى أبيه وجده وإن علا، ولا إلى ولده وولد ولده وإن سفل) لأن منافع الأملاك بينهم متصلة فلا يتحقق التمليك على الكمال (ولا إلى امرأته) للاشتراك في المنافع عادة (ولا تدفع المرأة إلى زوجها) عند أبي حنيفة - رحمه الله - لما ذكرنا." 

(كتاب الزكوة، باب من يجوز دفع الصدقة اليه ومن لايجوز، ج:2، ص:269، ط:دارالفكر)

فتاوی شامی میں ہے:

"وظاهر كلامهم أنه لو كان عليه زكاة لا تسقط عنه بدون وصية لتعليلهم، لعدم وجوبها بدون وصية باشتراط النية فيها لأنها عبادة فلا بد فيها من الفعل حقيقة أو حكما، بأن يوصي بإخراجها فلا يقوم الوارث مقامه في ذلك."

(كتاب الصلوة، باب شروط الصلوة، ج:2، ص:74، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله  اعلم 


فتوی نمبر : 144209200702

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں