بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی ہدایت سے متعلق سوال


سوال

میرا شوہر جوا کھیلتا ہے، میں روزانہ کھیلنے سے منع کرتی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی مجھ سے لڑ جھگڑ کر سارے پیسے جوا میں برباد کرتا ہے، جب وہ جوئے میں ہار جائے تو شراب پی کر گندی گالیاں دیتا ہے مجھے، میری ماں، میری بہن کو، میں کیا کروں، کتنا صبر کروں، اب تک بارہ سال ہوگئے شادی کو، امانت میں خیانت، چوری کرکے کے سارے پیسے جوئے میں ہار جاتا ہے، کیا اللہ سے میں دعا کروں تو میری دعا قبول ہوگی، میں تہجد میں اٹھ کر ان کی ہدایت اور ان کے روزگار کے لئے دعا کرتی ہوں، اللہ میری دعا کب تک قبول کرے گا، میں برداشت سے باہر آچکی ہوں۔

جواب

آپ اپنے شوہر کی ہدایت کے لئے مستقل اللہ سے دعا کرتی رہیں، اللہ کی ذات سے امید ہے کہ وہ دعا کو قبول فرمائیں گے، اور اپنے شوہر کو اچھے انداز سے سمجھائیں، اس کے نقصانات ان کو بتائیں،  اور کسی اچھے عالم کی مجلس کا ان کو پابند بنائیں۔بہرحال صبر اور دعا سے کام لیتی رہیں اور اگر حالات برداشت سے باہر ہو جائیں تو والد یا رشتہ داروں میں سے جو دین دار اور سمجھ دار ہوں ان کے مشورے سے کوئی قدم اٹھائیں۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101943

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں