اگر بیوی پیٹ سے ہو، کیا اس حالت میں شوہر اپنی بیوی کی انڈر شیو (زیر ناف بال صاف ) کرسکتا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں شوہر بیوی کے زائد بال صاف کرسکتا ہے، البتہ عام حالات میں بیوی کا ستر نہ دیکھنا افضل ہے۔
حدیث شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں:
مانظرت أو مارأیت فرج رسول الله صلی الله علیه وسلم قط.
[سنن ابن ماجه:138، أبواب النکاح، ط:قدیمی]
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ستر کی طرف کبھی نظرنہیں اٹھائی، یایہ فرمایاکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاسترکبھی نہیں دیکھا۔
اس حدیث کے ذیل میں صاحبِ ’’مظاہرحِق‘‘ علامہ قطب الدین دہلویؒ لکھتے ہیں:
ایک روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے یہ الفاظ ہیں کہ :نہ توآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میراسترکبھی دیکھا اورنہ کبھی میں نے آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاستردیکھا۔ان روایتوں سے معلوم ہواکہ اگرچہ شوہراوربیوی ایک دوسرے کاستردیکھ سکتے ہیں، لیکن آدابِ زندگی اورشرم وحیا کاانتہائی درجہ یہی ہے کہ شوہراوربیوی بھی آپس میں ایک دوسرے کاسترنہ دیکھیں۔
[مظاہرحق، 3/262، ط: دارالاشاعت کراچی]
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200885
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن