والدہ کی وفات ہوئی ہے، ورثاء میں شوہر، 2 بیٹے، اور چار بیٹیاں ہیں، وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے کل ترکہ منقولہ و غیر منقولہ کو 32 حصوں میں تقسیم کرکے 8 حصے مرحومہ کے شوہر کو، 6 حصے ہر ایک بیٹے کو، اور 3 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی 100 روپے میں سے 25 روپے شوہر کو، 18 روپے 75 پیسے ہر ایک بیٹے کو، اور 9 روپے 37 پیسے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204201227
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن