میری بیوی کا انتقال ہو ا ان کے ورثاء میں شوہر ،تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اورمرحومہ بیوی کے والدین پہلے انتقال کرگئے ہیں تواس صورت میں میراث کی تقسیم کیسے ہوگی ؟راہ نمائی فرمائیں۔
سائل کی بیوی مرحومہ کے ورثاء میں اگر شوہر ،تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور مرحومہ بیوی کے والدین پہلے انتقال کرگئے ہیں ،تو اس صورت میں مرحومہ بیوی کی میراث تقسیم کرنے کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلےاگر مرحومہ کے ذمہ کوئی قرض ہو تو کل مال سے ادا کرنے کے بعد،اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو قرض کی اد ائیگی کے بعدباقی مال کے تہائی حصہ میں سے اسے نا فذ کرنے کے بعد، باقی تمام ترکہ منقولہ و غیر منقولہ کو36حصوں میں تقسیم کر کے9حصے مرحومہ کے شوہر کو ،6حصے مرحومہ کے ہر ایک بیٹے کو ،3حصے مرحومہ ہرایک کی بیٹی کو ملیں گے ۔
تقسیم کی صورت یہ ہے:
میت:( بیوی)،مسئلہ :36/4
شوہر | بیٹا | بیٹا | بیٹا | بیٹی | بیٹی | بیٹی |
1 | 3 | |||||
9 | 6 | 6 | 6 | 3 | 3 | 3 |
یعنی سو روپے میں سے 25روپےمرحومہ کے شوہر کو ،16.333روپے مرحومہ کے ہر ایک بیٹے کو ،8.333روپے مرحومہ ہرایک کی بیٹی کو ملیں گے ۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602102656
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن