بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میکے والوں کا بیوی کے علاج پر خرچ کردہ رقم شوہر سے وصول کرنا


سوال

بیوی کے علاج میں اگر میکے والوں نے کچھ  خرچ کیا ہو تو بعد  میں  شوہر سے اسے وصول کرسکتے ہیں یانہیں ؟

جواب

بیوی کے علاج معالجے پر اگر میکے والوں نے رقم خرچ کی ہو تو اصولی اعتبار سے وہ شوہر سے اس خرچ کردہ رقم کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں رکھتے، البتہ اگر شوہر تبرعاً یہ رقم میکے والوں کو دے دے تو ان کے لیے وصول کرنا درست ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 575):

"كما لا يلزمه مداواتها. (قوله: كما لا يلزمه مداواتها) أي إتيانه لها بدواء المرض ولا أجرة الطبيب ولا الفصد ولا الحجامة هندية عن السراج. والظاهر أن منها ما تستعمله النفساء مما يزيل الكلف ونحوه".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200886

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں