بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر سے بغیر پوچھے خلع لینے کے بعد طلاق کا حکم


سوال

ایک عورت اپنے شوہر سے بغیر پوچھے خلع  کر کے دوسری شادی کر لے تو کیا اس کی طلاق ہوسکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں شوہر کی اجازت کے بغیر لیا گیا خلع شرعا  معتبر نہیں ہے، لہذا اس  کا پہلا نکاح برقرار ہے، اس وجہ سے اس کا دوسری جگہ  شادی کرنا درست نہیں تھا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"فقالت: خلعت نفسي بكذا، ففي ظاهر الرواية: لايتم الخلع ما لم يقبل بعده."

 (كتاب الطلاق، باب الخلع،۳ /۴۴۰، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100612

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں