بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کو منع کرنے سے بیوی لعنت کی مستحق کب ہوتی ہے؟


سوال

اگر شوہر کو ہم بستری کی روز خواہش ہو تو بیوی منع کر سکتی ہے  ؟کیوں کہ شوہر کو  کم زوری ہو جاتی ہے  اور  بیوی کے سمجھا نے سے شوہر راضی ہو جائے تو بیوی اس حدیث کے مطابق لعنت کی مستحق تو نہیں ہو گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ بیوی حدیث میں وارد  وعید کا مصداق نہیں ہوگی؛ اس لیے کہ حدیث میں اس بیوی پر فرشتوں کی لعنت کا ذکر ہے جس کو شوہر بلائے اور وہ بغیر شرعی عذر کے منع کرے اور اس کے بدلہ میں شوہر اس پر غصہ ہو، جب کہ  مذکورہ صورت میں یہ شرائط نہیں پائی جارہی ہیں۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (5 / 2121):

"(فأبت) : أي: امتنعت من غير عذر شرعي (فبات) : أي: زوجها (غضبان) : أي: عليها كما في رواية."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں