بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کو برے دوستوں سے بچانا


سوال

شوہر کو برے  دوستوں سے  کیسے  بچایا جائے ؟

جواب

شریعت میں ازدواجی رشتے سے ایک اہم مقصود یہ بھی ہے کہ میاں بیوی دونوں نیک کاموں میں ایک دوسرے کے مددگار ہوں اور برے کاموں سے ایک دوسرے کو بچائیں، بسااوقات فریقین میں سے ایک نیک اور دوسرا فریق برائی میں مبتلا ہوتاہے، تو دوسرے فریق کو حکمت سے سمجھاناچاہیے، لہذا اگر شوہر برے کاموں یا بری صحبت میں مبتلا ہیں تو آپ انہیں حسنِ تدبیر ، اچھے اخلاق  اور نرمی سے سمجھانے کی کوشش کریں اور ساتھ اس کے لیے روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجت  پڑھ کر اللہ سے دعا بھی کرتی رہیں کہ  اللہ تعالیٰ اس کی اس بُری عادت کو ختم کردے،  اس سے زیادہ آپ کی ذمہ نہیں ہے، نیز اللہ والوں کی صحبت میں رہنے سے ایسے موذی امراض سے جلد خلاصی نصیب ہوتی ہے، اس لیے شوہر کو  اس کی ترغیب بھی دیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں