بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کو بھائی کہنا


سوال

میری زوجہ میرے ساتھ معمولی تکرار پر میکے بیٹھ گئی اور پھر ایک مہینے سے اوپر کچھ دن بعد خلع کے متعلق کہنے لگی غیر اخلاقی الفاظ کے ساتھ اور اب سے کچھ دن پہلے تک کافی سمجھانے پر اس نے میرے ساتھ غیر اخلاقی الفاظ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کے لیے ان کے بھائیوں جیسا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ہر گز ایسا نہیں چاہتا ہوں میں اسے رکھنا چاہتا ہوں  کبھی ایسا نہ ہو اللہ تعالیٰ کرے۔ مگر ان کا بھائی کہنا مجھے شرعی لحاظ سے کیسا ہے اور اس کے علاوہ مزید رہنمائی فرمائیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں بیوی کاسائل( شوہر) کو بھائی جیساکہنےسے نکاح پر فرق نہیں پڑا بیوی کا اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا لغو اور بے کار ہے۔البتہ آئندہ کےلئے  اس قسم کے الفاظ سے گریز کرے نیز بیوی پر یہ بھی لازم ہے کہ آئندہ کے لیے شوہر سے کسی قسم کی غیر اخلاقی گفتگو نہ کرے۔

فتاوی دارالعلوم دیوبند  میں ہے:

(سوال)"اگر عورت اپنےشوہر کو بھائی  یا والد کہہ دیوے تو طلاق پڑی یا نہیں۔

(جواب)اس صورت میں طلاق نہیں ہوئی۔"

(کتاب الطلاق جلد ۹ ص:۸۷ ، ۸۸ط:دارالاشاعت)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144404100514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں