بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کو ’’بابا‘‘ کہہ کر پکارنے کا حکم


سوال

 بیوی کا اپنے شوہر کا نام لینے  کے بجائے (بابا ) کہہ کر پکارنا کیسا ہے ؟

جواب

بیوی کے لیے ادب کی بات یہی ہے کہ وہ شوہر کو اس کے اصلی نام سے نہ پکارے، بلکہ کسی لقب یا کنیت وغیرہ سے پکارے، لیکن ہمارے عرف میں  چوں کہ لفظ ’’بابا‘‘ (سیاق سباق سے صرفِ نظر کر کے)  عام طور سے والد یا دادا وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے اس لیے شوہر کو ’’بابا‘‘ کہہ کر پکارنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے کسی دوسرے لفظ سے پکارنا مناسب رہے گا۔

تاہم شوہر کو بابا کہنے سے نکاح پر اثر نہیں پڑا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200759

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں