بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی وفات کے بعد کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنے سے مرحوم کی وراثت سے بیوہ کا حصہ ساقط نہیں ہوتا


سوال

ایک شخص کا انتقال ہوگیا،اس کی بیوہ نے دوسری جگہ شادی کرلی،معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹی کو اس کی وراثت میں سے حصہ ملے گا یا نہیں؟

 

جواب

مذکورہ شخص کی بیوہ اور بیٹی کو اس کے مرحوم سابقہ شوہر کی  وراثت سے حصہ ملے گا،بیوہ کاسابقہ شوہر کی وفات کے بعد کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنے سے مرحوم سابقہ شوہر کے ترکہ سے اس کا حصہ وراثت ساقط نہیں ہوگا۔

باقی بیوہ اور بیٹی کا متعین شرعی حصہ معلوم کرنے کے لیے مرحوم کے تمام ورثاء  تفصیلاً  بیان کرکے سوال دوبارہ جمع کراسکتے ہیں۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(ويستحق الإرث) ولو لمصحف به يفتى وقيل لا يورث وإنما هو للقارئ من ولديه صيرفية بأحد ثلاثة (برحم ونكاح) صحيح فلا توارث بفاسد ولا باطل إجماعا."

کتاب الفرائض،ج6،ص762،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں