بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی جائیداد تقسیم کیے بغیر عورت کا انتقال ہوجائے تو وہ گناہ گار ہے یا نہیں؟


سوال

اگر خاوند فوت ہو جائے اور عورت اس کے بعد اپنی اولاد کو کوجائیداد تقسیم نہ کرے اور فوت ہو جائے اور وہ جائیداد کسی ایک کے نام ہو اور وہ تقسیم نہ کرے تو کیا اس عورت کو عذاب ہوگا قبر میں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ عورت کی زندگی میں اس کے شوہر کے ورثاء نے جائیداد کی تقسیم کا مطالبہ کیا تھا اور اس جائیداد کی تقسیم میں وہ عورت رکاوٹ بنی تو مذکورہ عورت گناہ گار ہے۔ نیز اگر جائیداد میں دوسروں کا حق ہے، لیکن ایک شخص صرف نام پر جائیداد ہونے کی وجہ سے انہیں ان کا حصہ نہیں دے رہا، تو وہ بھی گناہ گار ہے۔

لیکن اگر جائیداد مذکورہ عورت کے قبضے اور اختیار میں نہیں تھی  اور مطالبے پر اس نے تقسیم سے منع نہیں کیا، بلکہ رکاوٹ کسی اور کی طرف سے تھی یا قانونی رکاوٹ تھی تو وہ عورت گناہ گار نہیں ہوگی۔ بلکہ جو ناحق رکاوٹ بنے گا وہی گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201432

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں