بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی اصلاح کے لیے عمل


سوال

میری شادی کے تین سال ہو ر ہے ہیں اور میرے شوہر دین دار نہیں، نماز نہیں پڑھتے اور برےلوگوں کے ساتھ پھرتے ہیں حتیٰ کہ بعض اوقات رات کو بھی گھر نہیں آتے ہیں اور سیگریٹ نوشی اور نسوار وغیرہ چیز یں بھی استعمال کرتے ہیں اور جب گھر آجاتے ہیں مجھ سے بات چیت نہیں کرتے  اور ہمیشہ مجھ پر غصے کرتے ہیں نامعلوم باتوں پر ،اور میں سکوت اختیار کرتی ہو ں اور نماز تہجد بھی پڑھتی ہوں اور الحمد للّٰہ اس سال مدرسے سے بھی فارغ ہورہی ہوں ۔

برائے مہربانی مجھے کوئی دعا اور وظیفہ بتائیں کہ میں اس کے لیے کرو ں تاکہ راہ راست پر آجائے اوربرے  دوستوں سے بھی دور ہوجائے اور نیک لوگوں کے ساتھ  صحبت اختیار کرے ۔

جواب

صورت مسئولہ میں سائلہ کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کو حکمت کے ساتھ سمجھائے لیکن اگر سائلہ کے سمجھانے کے ساتھ ساتھ شوہر کا تصور کر کے کثرت سے "یالطیف، یا ودود " پڑھا کرے ان شاء اللہ بہتری کے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144404101018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں