میرے شوہر 4 مہینے سے جیل میں ہیں اور میں اپنے گھر میں بالکل اکیلی ہوں کیا اس صورت میں بالکل تنہا سسر کے ساتھ رہ سکتی ہوں جبکہ ساس یا کوئی بھی اور خاتون موجود نہیں ۔ایک دیور ہے جو کبھی کبھی چکر لگا لیتا ہے ۔
سسر سائلہ کے محرم ہیں لہذا سائلہ کے لیے ایک گھر میں ان کے ساتھ رہنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے، البتہ اگر کسی قسم کے فتنہ کا اندیشہ ہے تو پھر سائلہ سسر کے ساتھ نہ رہے بلکہ میکے چلی جائے ،باقی جہاں تک دیور کا تعلق ہے تو دیور محرم نہیں ہے، جن اوقات میں دیور چکر لگائے اس وقت دیور سے مکمل پر دہ کرنا چاہیے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"قال محمد - رحمه الله تعالى -: ويجوز له أن يسافر بها ويخلو بها يعني بمحارمه إذا أمن على نفسه، فإن علم أنه يشتهيها أو تشتهيه إن سافر بها أو خلا بها أو كان أكبر رأيه ذلك أو شك فلا يباح له ذلك."
(کتاب الکراہیۃ، باب ثامن ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۲۸، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144402100103
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن