بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے انتقال سے نکاح ختم ہوتا ہے یا نہیں؟


سوال

اگر شوہر کا انتقال ہوجائے، تو نکاح ختم ہوجاتا ہے یا نہیں؟

جواب

سوال کا مقصد واضح نہیں، تاہم ظاہری صورت کے اعتبار سے جواب اتنا ہے کہ شوہر کے انتقال  کے بعد عورت  جب عدت وفات  پوری گزارلیتی ہے تو عدت پوری ہوجانے کے بعد اس کا نکاح اپنے متوفی شوہر سے ختم ہوجاتا ہے اور وہ دوسری جگہ نکاح کے لئے آزاد ہوتی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والنكاح بعد الموت باق إلى أن تنقضي العدة."

(كتاب الصلوة،باب صلوة الجنازة،199/3، ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501101631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں