بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے لیے سسر کے گھر میں بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کرنا


سوال

کیا شوہر سسر کے گھر میں اپنی بیوی سے جماع کر سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سسر کے گھر میں کوئی ایسا کمرہ میسر ہو  جہاں پردہ کا انتظام ہو  اور بے پردگی کا خطرہ نہ ہو  تو شوہر کے لیے بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز ہے۔ اور اگر میاں بیوی کے خلوت کے لیے ایسی جگہ میسر نہ ہو تو پھر وہاں ازواجی تعلق قائم کرنا درست نہیں ہوگا۔  نیز اگر کسی جگہ کے عرف میں اس کو  معیوب سمجھا جائے تو اپنے علاقائی اور خاندانی عرف کی رعایت بھی رکھنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں