میرا سوال یہ ہے کہ کیا شوہرکا دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟
نہیں، بلا اجازت ہی چارشادیوں تک کی گنجائش ہے۔ البتہ ایک سےزائد بیویاں ہوں تو ان میں برابری کرنابہرحال ضروری ہے، برابری نہ کرسکنے کا خدشہ ہو توپھر ایک ہی پر اکتفاء کیا جائے، یہی بہتر ہے فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200537
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن