بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں بیوی کے لیے شرعی حکم


سوال

میرے شوہر نے دوسری شادی مجھ سے چھپ کر کی ہے جس سے مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے، تقریبا ڈھائی سال ہو چکے ہیں۔ اب وہ برابری کرنا چاہتے ہیں میرے لیے کیا حکم ہے کہ میں شریعت کی رو سے کیا کروں؟

جواب

واضح رہے  کہ مرد کے لیے ایک وقت میں چارشادیاں کرنے کی شرعا اجازت ہے اور ایک سے زائد شادی کرنے کی صورت میں شوہر پر لازم ہوتا ہے کہ تمام بیویوں میں برابری کرے اور کسی کی حق تلفی نہ کرے ، لہذا جب شوہر دونوں میں برابری کرنا چاہتا ہے تو شریعت کے حکم کو پورا کر رہا ہے ، اس لیے آپ کو چاہیے کہ معاملات کو سدھاریں ، شوہر کے لیے کوئی رکاوٹ نہ کھڑی کریں کہ وہ کسی کی حق تلفی کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(يجب) وظاهر الآية أنه فرض نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة بل يستحب. ويسقط حقها بمرة ويجب ديانة أحيانا

(قوله وفي الملبوس والمأكول) أي والسكنى، ولو عبر بالنفقة لشمل الكل. ثم إن هذا معطوف على قوله فيه، وضميره للقسم المراد به البيتوتة فقط بقرينة العطف وقد علمت أن العدل في كلامه بمعنى عدم الجور لا بمعنى التسوية فإنها لا تلزم في النفقة مطلقا. قال في البحر: قال في البدائع: يجب عليه التسوية بين الحرتين والأمتين في المأكول والمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة، وهكذا ذكر الولوالجي والحق أنه على قول من اعتبر حال الرجل وحده في النفقة. وأما على القول المفتى به من اعتبار حالهما فلا فإن إحداهما قد تكون غنية والأخرى فقيرة، فلا يلزم التسوية بينهما مطلقا في النفقة. اهـ

(قوله بل يستحب) أي ما ذكر من المجامعة ح. أما المحبة فهي ميل القلب وهو لا يملك. قال في الفتح: والمستحب أن يسوي بينهن في جميع الاستمتاعات من الوطء والقبلة، وكذا بين الجواري وأمهات الأولاد ليحصنهن عن الاشتهاء للزنا والميل إلى الفاحشة، ولا يجب شيء لأنه تعالى قال {فإن خفتم ألا تعدلوا فواحدة أو ما ملكت أيمانكم} [النساء: 3] فأفاد أن العدل بينهن ليس واجبا."

(کتاب النکاح باب القسم ج نمبر ۳ ص نمبر ۲۰۱، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100436

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں